برقی
رو پیداکرنے کے طریقہ
برقی
رو کو مندرجہ ذیل طریقوں سے پیدا کیا جاسکتا ہے
1.
حرارت
کے زریعے
2.
رگڑ کے ذریعے
3.
دباؤ کے ذریعے
4.
کیمیائی عمل کے زریعے
5.
روشنی کے ذریعے
6.
کیمیائی عمل کے زریعے
7.
مقناطیس کے ذریعے
·
حرارت کے ذریعے (By Heat)
بجلی پیدا کرنے کا پہلا زریعہ حرارت ہے حرارت کے ذریع
برقی رو (Current)
آسانی سے حاصل کی جاسکتی ہے.
·
رگڑ کے زریعے (By
Friction) ...
اگر ہم دو مختلف چیزوں کو ایک دوسرے
کے ساتھ رگڑیں تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز کے کچھ الیکڑان
(Electron) جدا
ہو کر دوسری چیز میں شامل ہو جائیں۔ اس طرح جس چیز سے الیکٹران خارج ہوتے ہیں۔ اس
پر ثبت چارج اور دوسری چیز جس میں الیکٹران جمع ہوں گے اس پر منفی چارج پیدا ہو
جائے گا۔ جس سے ان دونوں چیزوں کے در میان الیکٹران کا فرق پیدا ہو جاتا ہے اس
طریقہ سے پیدا ہونے والے برقی چارج کو static Electricity کہتے
ہیں
·
دباؤ
کے ذریعے (By Pressure)
کرہ
ارض پر کچھ چیزیں ایسی پائی جاتی ہیں کہ اگر ان کے کرسٹل (Crystal) پر دباؤ ڈالا جائے
ان میں برقی چار پیا ہو جاتا ہے۔ مثلا کوارٹرز (Quartz)
اور نمک وغیرہ۔ اگر دونوں چیزوں میں سے ایک چیز کے کرسٹل لے کر
دودهای پلیٹوں کے درمیان رکھ کر اوپر سے دبایا جائے تو دھات کے دونوں شکلوں میں
برقی چارج پیدا ہو جائے گا۔ ان چارج کا انحصار دباؤ پر ہوتا ہے۔ اگر دباؤ زیادہ ہو
گا توپر قی چارج بھی زیادہ ہوگا اور دباؤ کم ہونے کی صورت میں برقی چارج بھی کم
ہوگا۔
·
کیمیائی عمل کے ذریعے (By Chemical Action)
کیمیائی عمل کے
ذریے بجلی پیدا کرنے کا طریقہ بہت سادہ ہے۔ اس کی ایک مثال سیل
(Cell) ہے۔
جب دو یا دو سے زیادہ سیلوں کو آپس میں جوڑ دیا جاتا ہے۔ تو وہ
بیٹری(Batry) بن جاتی ہے۔ سیل کے کیمیائی عمل کو سمجھنے کے لئے ایک شیشے کا
برتن لے کر اس میں مختلف دھاتوں کی پیٹیں علیحدہ علیحدہ رکھ دیں اور اس میں پانی
ملا گندھک کا تیزاب (Electrolyte) ڈال دیں۔ الیکٹرولائیٹ ڈال دینے سے دونوں پلیٹوں کے در میان
کیمیائی عمل (Chemical Action) شروع
ہو جائے گا۔ لیکن الیکٹران ایک پلیٹ سے دوسری پلیٹ کی طرف حرکت کرنا شروع کر دیں
گے۔ اس طرح ایک پلیٹ پر الیکٹران کی کمی اور دوسری پلیٹ پر الیکٹران کی زیادتی ہو
جائے گی۔ اس عمل سے چھوٹے پانے پر جلی حاصل کی جاتی ہے۔
·
روشنی
کے ذریعے (By Lighting)
بجلی
حاصل کرنے کا پانچواں ذریہ روشنی ہے۔ اس
طریقہ سےبجلی حاصل کرنے کے لئے ایک خاص
قسم کا سیل (Cell) استمال کرتے ہیں۔
اس سیل میں ایک حساس قسم کامادہ
(Photo Sensitive Material) ہوتا ہے۔ اگر اس مادہ پر روشنی ڈالی جائے
تو اس میں چارج (Charge) پیدا ہو جاتا ہے۔
یہ اس مادے کی خصوصیت ہوتی
ہے۔
·
مقناطیس
کے ذریعے (By Magnetic)
بجلی حاصل
کرنے کا چھٹاذر یہ مقناطیسی قوت سے بجلی حاصل کرتا ہے۔ جو کہ سب سے زیادہ استعمال
ہونے والا زریعہ ہے۔ اس طریقہ میں اگر ایک کنڈکٹر (Conductor مقنا طیسی لا
سنز آف فور س (Magnetic lines of
force کو قطع کرے تو اس کنڈکٹر میں
الیکٹرو موٹو فورس(Electro Motive Force)
پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ جزیٹر کے کام کرنے کا بنیادی اصول ہے۔ اس طریقہ سے بڑے پانے پر بجلی
پیداکی ججاتی ہے۔ اور موجودہ دور میں
زیادہ تر بجلی اس طریقہ سے پیدا کی جاتی
ہے۔
0 Comments